بخدمت جناب وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت مواصلات اسلام اباد
عنوان: مسان انٹرچینج اور 14 کلومیٹر نواں سے انٹرچینج تک ڈبل روڈ کی فیزیبلٹی رپورٹ کی منظوری کے لیے درخواست
جنابِ عالی!
ادباً گزارش ہے کہ ضلع میانوالی کی تحصیل میانوالی اور تھانہ چکرالہ کے علاقوں کی مجموعی آبادی تقریباً ایک لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔ اگر مسان انٹرچینج تعمیر کیا جائے تو اس سے نہ صرف مقامی آبادی بلکہ نواں تھمے والی، کلری، رکھی، موسئخئل، واں بھچراں، قاءد آباد اور ضلع خوشاب کے ملحقہ علاقوں کے ہزاروں شہری بھی مستفید ہوں گے۔
مسان انٹرچینج کی تعمیر سے عوام کو سی پیک روٹ تک آسان رسائی حاصل ہوگی، سفر کا وقت کم ہوگا، آمدورفت میں سہولت پیدا ہوگی، تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور علاقے کی معاشی و سماجی ترقی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
لہٰذا جنابِ عالی سے مؤدبانہ استدعا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے مسان انٹرچینج کی فیزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کی منظوری عطا فرمائی جائے تاکہ اس اہم منصوبے پر پیش رفت ممکن ہو سکے۔
آپ کی خصوصی توجہ اور عنایت کے لیے ہم اہلِ علاقہ ہمیشہ شکر گزار رہیں گے۔
والسلام
عرض گزار:
تنویر حسین ملک پی ایس او ٹو گورنر کے پی یونین کونسل تھمے والی
تحصیل و ضلع میانوالی
